رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں,ریاست علی

رحیم یا رخان سیکر ٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی زیر صدارت گڈزو پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا اجلاس منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت پر اوو ر لوڈنگ، اوور چارجنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے لہذا گڈز و پبلک ٹرانسپور ٹ شعبہ سے منسلک مالکا ن اپنی ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپور ٹر ز اپنے اسٹینڈز پر صفائی ستھرائی کے ساتھ مسافروں کے بیٹھنے کے لئے انتظار گاہ کے بہتر انتظامات، صاف ستھرے واش رومز کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز اپنی ٹرانسپورٹ کی فرنٹ سکرین پر کرایہ نامہ چسپاں کریں جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی میں سواری بیٹھانے سے قبل سواری اور سامان کی سرچنگ و سویپنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اور ٹرانسپورٹرز اوور لوڈنگ کرکے مسافروں کی تذلیل نہ کریں بلکہ مسافروں سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر کوچز، بسیں ودیگر چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ اپنی سواریوں کی چھتوں پر کمرشل سامان لوڈ کرتی ہیں جو حادثات کا باعث بنتے ہیں لہذا اس سے گریز کیا جائے خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ اور گاڑی72گھنٹے کے لئے بند کردی جائے گی۔انہوں نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو کہا کہ ان کی اوور لوڈنگ سے متعلق تجاویز و مطالبات کو متعلقہ فورم تک پہنچایا جائے گا۔پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان خان نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ڈرائیورز کو لائسنس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ HTV/PSVلائسنس جاری کرنے کا کوٹہ ضلع سطح پر 48ہے اس کو بڑھا کر ہر ماہ100تک کیا جائے جبکہ نیشنل ہائی وئے اتھارٹی کی جانب سے جرمانہ کی مد میں اضافہ پر نظر ثانی کی جائے اور ایکسل لوڈ کے مطابق 10وہیلر ٹرک کا گاڑی سمیت وزن 27.5ٹن ہے اس میں اضافہ کرتے ہوئے40ٹن تک مقرر کیا جائے اس موقع پر مدینہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری رستم علی بھی موجو دتھے۔
 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button