رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

زائدکرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف کاروائی ہوگی

رحیم یارخان: اسسٹنٹ کمشنرایچ آروسیکرٹری آرٹی اے ریاست علی نے کہاہے کہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں‘ زائدکرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف بلاامتیازکارروائیاں کی جارہی ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات سے عوام مستفیدہورہے ہیں‘ ڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل کی قیادت میں محکموں کی کارکردگی بہتربنانے کے ساتھ ساتھ عوام کوانصاف کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیادپرمسافرگاڑیوں کی چیکنگ وپڑتال کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اورغیرقانونی بس اڈوں وزائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کوٹرانسپورٹرزکے حوالے سے شکایات ہوں توان کے دفترکے دروازے ہروقت کھلے ہیں عوام کوفوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button