گھوٹکی میں ہندوبہنوں رینااورروینا کی طرف سےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر.

Two Hindu Girls Raveena & Reena

گھوٹکی میں ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والی دوبہنوں رینااورروینا کی طرف سےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر،دونوں بہنیں عرصہ درازسےاسلامی تعلیمات سےمتاثرتھیں،درخواست میں موقفدونوں لڑکیوں نےاپنی مرضی سےاسلام قبول کیاہے،تحفظ فراہم کیاجائے،درخواست،

two Hindu sisters FIR ghotki

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پیش آنے والے واقعے میں دو کمسن ہندو بہنوں کے خاندان نے مقامی پولیس کو اپنی 13 اور 14 سالہ بچیوں کی مبینہ گمشدگی کی ابتدائی اطلاع دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کو اغوا کیا گیا ہے۔ بچیوں کی بازیابی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،

رواں ہفتے پیش آنے والے واقعے کا نوٹس نہ صرف وزیراعظم عمران خان لے چکے ہیں بلکہ دیگر حکومتی ذمہ داران بھی اس واقعے کی غیر جانب دار انکوائری کی یقین دہانی کروا چکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش میں مصروف ہیں۔
گھوٹکی پولیس نے سٹی خانپور پولیس کے ہمراہ گزشتہ رات  مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ،نکاح خواہ کے والد ، ایک گواہ اور اسکے بھائی کو حراست میں لے کر گھوٹکی روانہ ہوئی تو خانپور پویس نے دونوں بہنوں کے نکاح ناموں میں گواہوں کے خلاف سٹی تھانہ خانپور میں  مقدمہ نمبر 282/19 میں جرم 379 لگاکر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ نکاح کی تقریب میں شرکت کرنے  والے 15افراد کے خلاف بھی  مقدمہ درج کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں پولیس  نے سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری جوادحسن گل سمیت دس افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے 

two Hindu sisters FIR

ڈہرکی کی روینا اور رینا نے قبول اسلام کے بعد نکاح کیا نکاح کی تقریب خانپور کے مقامی شادی حال میں منعقد ہوئی نکاح قاری بشیر احمد نے پڑھایا جبکہ مسلمان ہونے والی روینا کا نام آسیہ بی بی اور رینا کا شازیہ رکھا گیا ہے ،روینا کا نکاح صفدر جبکہ رینا کا برکت سے ہوا ہے


Two Hindu Girls Raveena & Reena

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close