ٹرین حادثہ کنٹرول روم قائم

رحیم یار خان:ٹرین حادثہ میں زخمی اور جانبحق مسافروں کے بارے میں معلومات کے لئے کنٹرول روم قائم,
معلومات کے لئے 
068.9230109اور موبائل نمبر03009402579پر رابطہ کریں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل او رڈی پی او عمر سلامت ریسکیواینڈ ریلیف اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ریسکیو اپریشن میں ریسکیو1122کی21اور نجی10ایمبولینس حصہ لے رہی ہیں 32زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے6جانبحق مسافروں کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔جائے حادثہ پر ریسکیو اینڈ سرچ اپریشن جاری ہےاپ اینڈ ڈاؤن دونوں ٹریک کو ٹرینوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں موجود ٹرینوں کے مسافروں کو پانی و دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیںزخمی مریضوں کے لئے خون کی مطلوبہ مقدار پوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہےپولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن میں حصہ لے رہی ہےمریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے تمام راستوں کو کلیئر رکھا جا رہا ہےپولیس فورس کے جوان خون عطیہ کرنے کے لئے ہسپتالوں میں رابطہ کر رہے ہیںجائے حادثہ اور ہسپتالوں میں پولیس فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ڈی پی او عمر سلامت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »