fbpx

ٹرین حادثہ:شہید ہونے افراد کے لواحقین کو 9،9 لاکھ، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ دیئے جائیں گے،شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور بتایا کہ اکبر ایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے اس میں کانٹے والا ملوث ہے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابھی تو سکھر کے ڈی ایس موقع پر پہنچنے ہیں اور معلومات کر رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو مکمل امداد دی جائے گی، شہید ہونے افراد کے لواحقین کو 9،9 لاکھ جب کہ شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور کم زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »