fbpx

ولہار اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں 10مسافر جابحق 67زخمی،

رحیم یار خان:  ایک اور ٹرین حادثہ، رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،

انجن اور تین بوگیاں تباہ ہوگئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسیکو آپریشن جاری ہے، اکبر ایکسپریس کی بوگی نمبر ایک اور تین میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کٹر کی مدد سے بوگیوں کو کاٹا جا رہا ہے، خاتون سمیت 5 سے 6 مسافر بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں

حادثہ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا تھا حادثہ ولہار اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس کی مال گاڑی کو ٹکر سے ہوا ہے ٹرین حادثہ میں جانبحق9مسافروں کی نعشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ریسکیو اپریشن میں 50سے زائد ایمبولینسز حصہ لے رہی ہیںمسافروں کو بسوں کے ذریعے منزل مقصود تک پہنچایا جائے گامسافر کوچز میں پھنسے مسافروں کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہےمسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کر رہے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرینوں کے درمیان افسوسناک حادثہ سگنل بروقت تبدیل نہ کرنے کے باعث پیش آیا،مسافر ٹرین کے لوپ لائن پر آنے کی وجہ بظاہر نظر نہیں آ رہیضلعی پولیس محکمہ ریلوے کے ساتھ مل کر حادثہ کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کر رہی ہےجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جا رہی ہےجلد حادثہ کے محرکات بارے حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »