fbpx

شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کی جانب سے شیخ زید ہسپتال میں ادویات کا تحفہ دیاگیا۔

Uae crown prince in rahim yar khan

رحیم یار خان :فرمانروا متحدہ عرب امارات ہز ہائی نس شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کی جانب سے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت غریب و مستحق مریضوں کے لئے ادویات کا تحفہ دیاگیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ادویات میجر (ر)عرفان مصطفی نے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کی اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی، ڈاکٹر راحت رمضان انچارج فارمیسی ڈیپارٹمنٹ، اے ایم ایس ڈاکٹر شبیر عالم، ڈاکٹر مسعود جہانگیر، میڈیسن سٹور انچارج ڈاکٹر محمد اشرف اور میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر رانا الیاس احمدموجود تھے۔
پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری او رایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی نے غریب و مستحق مریضوں کے لئے ادویات فراہم کرنے پر ہز ہائی نس شیخ خلیفہ بن زید بن سلطا ن النہیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادویات نہایت شفاف انداز سے مستحق مریضوں تک پہنچائی جائیں گی اور اس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Uae crown prince in rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close