رحیم یارخان : آستانہ عالیہ گڑھی شریف خود ساختہ گدی نشین کا معاملہ

رحیم یارخان:مشائخ کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر و سجادہ نشین آستانہ عالیہ حامدیہ فتح پورکمال محمداسعد الرفاعی نے کہاکہ آستانہ عالیہ گڑھی شریف سے وابستہ چند مریدین اورعقیدت مند گذشتہ کئی ماہ سے خود ساختہ گدی نشین اورآستانہ عالیہ کا نام استعمال کرنے والے اپنے مذموم مقاصد کے لیے آستانے کانام استعمال کرنے سے گریزکریں

آستانہ عالیہ گڑھی شریف کے حقیقی سجادہ نشین خواجہ غٖلام قطب الدین فریدی ہیں جنہوں نے گذشتہ تین دہائیوں سے ملکی وغیر ملکی سطح پر صوفیاء بالخصوص حضرت خواجہ محمد یارفریدیؒ کے مشن کے فروغ کے لیے کام جاری رکھا ہوا ہے،

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں، مشائخ کونسل آف پاکستان کے آرگنائزر حافظ قادر بخش میتلا،ضلعی امن کمیٹی کے ممبر محمد عمراویسی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں  پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے

محمداسعد الرفاعی نے کہاکہ خواجہ غلام قطب الدین فریدی مریدین اورعقیدت مندوں کے متفقہ طور پرگذشتہ دودہائیوں سے سجادہ نشین کے منصب پر فائز ہیں بعض عناصر ایک سازش کے ذریعے مشائخ عظام کی صفوں میں اختلاف وانتشار کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں

مریدین خود ساختہ کسی گدی نشین کو عظیم روحانی درسگاہ کو استعمال نہیں ہونگے دیں گے اورقانونی چارہ جوئی کریں گے،

دنیا بھر میں بسنے والے آستانہ عالیہ گڑھی شریف کے عقیدت مند خواجہ غلام قطب الدین فریدی کے ساتھ کھڑے ہیں،صوفیاء کی تعلیمات پیار محبت امن وآشتی کے پیغام کوعام کرنے کامشن پورا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »