fbpx

گیس کی لوڈشیڈنگ,کم پریشر کا مسلہ جلد حل ہو جائے گا،جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان:سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکی شکایات ختم کرنے کے لیے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کی اسلام آباد میں وفاقی وزیرپانی‘ بجلی وگیس عمرایوب خان اورندیم بابرسے ملاقات کی ،
ملاقات میں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ جس اندازمیں وفاقی وزیرعمرایوب خان نے شبانہ روزکاوشوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں اسی طرح سوئی گیس کے ترقیاتی منصوبوں پربھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے‘
انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان میں موسم سرماکے دوران سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکی شکایات ہرزبان زدعام ہیں جس کی وجہ سے عوام کوشدیدپریشانی کاسامناہے لہذاسوئی گیس کے مسائل فوری طور پرحل کیے جائیں‘
اس موقع پروفاقی وزیرعمرایوب خان اورندیم بابرنے کہاکہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے‘
حکومت پہلے دن سے آج تک بجلی وگیس کے منصوبوں پرتمام ترتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں انشاء اللہ بجلی اورگیس بحران کاخاتمہ یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلدگیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکامسئلہ حل کرائیں گے۔
رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے امریکہ میں مقیم رہنماء چوہدری فاروق اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کاروباری طبقے کوحقوق کی فراہمی کے لیے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے‘
ملکی معیشت کی مضبوطی سے ہی ترقی ممکن ہے۔موٹرکارڈیلرزایسوسی ایشن کے صدرچوہدری حنیف اوران کی کابینہ کومبارکباددیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری طبقے کوریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی کام کررہی ہے اس سے کاروباری افرادکوحقوق کی فراہمی میسرآئے گی‘
انہوں نے کہاکہ عوام کوماضی کی حکومتوں نے سوائے مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے کچھ نہیں دیاانشاء اللہ اب عوام کودہلیزپرحقوق ملیں گے اس موقع پرراؤشعیب اسلم‘ محسن گھمن سمیت عہدیداران کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »