رحیم یارخان میں کم عمر ڈرائیورں کی شامت آگئی،مقدمات درج
رحیم یارخان : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ضلع بھر میں 33 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں، 9900 جرمانہ عائد۔ تیز رفتاری پر ایک ٹریلر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔
کم عمر ڈرائیورز کو بارہا وارننگ جاری کی گئیں ہیں کہ وہ لائسنس کے حصول اور ڈرائیونگ کی عمر سے قبل اس شعبہ سے کنارہ کش رہ کر دیگر کوئی کام کریں مگر یہ سب بے سود ثابت ہونے پر ٹریفک پولیس نے ایک مرتبہ پھر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کم عمری کی خطرناک ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے،
ضلعی ہیڈ کوآرٹر سرکل رحیم یارخان میں 15 کم عمر ڈرائیورز کو چالان کرتے ہوئے 4500 روپے، سرکل صادق آباد میں دو ڈرائیورز کو چالان کر کے 600 روپے،
سرکل خان پور میں 11 ڈرائیورز کو 3300 روپے اورسرکل لیاقت پور میں 5 کم عمر ڈرائیورز کا چالان کرتے ہوئے 1500 روپے جرمانہ عائد کیا،
جبکہ اس دوران ایک ٹریلر ڈرائیور کے خلاف خطرناک حالت میں تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا، کئی کم عمر رکشہ ڈرائیورز نے اپنے رکشوں کو منی ٹرکوں کی شکل دے رکھی ہے جو کہ کسی وقت بھی کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔