یونی لیور رحیم یار خان فیکٹری گیٹ کے سامنے مزدوروں نے مظاہرہ کیا
رحیم یارخان :پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یونی لیور رحیم یار خان فیکٹری گیٹ کے سامنے سال 2007 میں نکالے گئے مزدوروں کے حق میں پر امن مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں پاکستان فوڈ ورکز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمان، سینئرنائب صدر محمد احمد کھوکھر اورپاکستان فوڈ ورکرز سے الحاق یا فتہ یونین کوکا کولا بیوریجز ورکرز یونین کے مقامی رہنماوں ملک رحمن حبیب رومی، جام گل نواز، چوہدری ساجد اور ورکرزیونین یونی لیور پاکستان کے مقامی رہنماؤں ملک ندیم طاہر،عبدالروف، شیخ فیصل،ماجد بنگشاور یونی لیور ڈسمس ورکرز ایشن کمیٹی کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکر ٹری خائستہ رحمن۔اور سینئر نائب صدر محمد احمد کھوکھر نے کہا کہ یونی لیور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذاکرات کے زریعے ڈسمس ورکرز کو مستقل بنیادوں پر بحال کریں۔
اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم اپنا احتجا ج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔مظاہرے میں ورکروں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔