خانپور کی یونین کونسل سیکرٹریز کا اجلاس

Union council secretary

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت تحصیل خانپور کی یونین کونسل سیکرٹریز کا اجلاس،
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خانپورفاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں خالد مسعود سمیت تحصیل خانپور سے تعلق رکھنے والے سیکرٹریز یونین کونسل نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ دیہی علاقوں میں عوامی مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں سیکرٹری یونین کونسلز کا اہم کردار ہے۔
سیکرٹری یونین کونسل یو سی سطح پر حکومت کا سب سے موثر نمائندہ ہے جس سے مقامی آبادی کو بہت سی توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کو کام صرف برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹس کا اجراء کرنا نہیں بلکہ یونین کونسل کی تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کردار اد اکرنا ہے جس کے لئے حکومت آپ کو فنڈز فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سیکرٹری یونین کونسل اپنی یوسی میں موجود عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کی تجاویز دیں اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین پنجاب مہم میں بھی سیکرٹری یونین کونسل کا اہم کردار ہے ہر سیکرٹری اپنی یونین کونسل میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے .
جبکہ نکاسی اور فراہمی آب کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کو جلد مین ہولز اور سیوریج کے نکاس کے لئے جدید مشینری فراہم کر دی جائے گی.
جس کا فائدہ ہر یونین کونسل کو ہوگا۔انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کام مکمل ایمانداری اور دیانتداری سے کریں اور تمام فنڈز کو شفاف انداز سے استعمال کرتے ہوئے اس کا مکمل ریکارڈ رکھیں
جبکہ ترقیاتی امور کے سلسلہ میں کسی بھی پریشانی کی صورت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا سے رابطہ کریں وہ مکمل تعاون کریں گے.
جبکہ انتظامی امور کی انجام دہی میں مشکلات کی پیش نظر اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو مسائل بارے آگاہ کریں یا براہ راست مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ تحصیل خانپور میں29یونین کونسلز ہیں اور آج کے اجلاس میں ملنے والی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور تما م یوسی سیکرٹریز اپنی یونین کونسل میں صفائی، شجرکاری کو خصوصی ترجیح دیں گے۔

 

Union council secretary

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »