fbpx

یونائیٹڈپٹرول پمپ سکینڈل

ڈپٹی کمشنراورسول ڈیفنس دفترکے ساتھ واقع یونائیٹڈپٹرول پمپ سکینڈل‘ محکمہ انڈسٹریزافسرنے یونائیٹڈپٹرول پمپ پرچیکنگ کے نام پررسمی کارروائی کرکے دیگرپمپس پرکم پیمانے کے جرم میں جرمانے کردئیے‘ یونائیٹڈپمپ کو کم پیمانے کی ویڈیووائرل ہونے کے باوجودکلین چٹ دے دی گئی‘ سرکاری نرخوں سے زائدقیمت پرفروخت ہونے والی پٹرولیم مصنوعات اورکم پیمانے کے واقعات کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ناکام‘ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے دباؤکے آگے انتظامیہ بے بس‘ شہری کم پیمانے اورزائدنرخ پرپٹرولیم مصنوعات خریدنے پرمجبور‘ اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
ڈپٹی کمشنررحیم یارخان اورسول ڈیفنس دفترکے ساتھ واقع یونائیٹڈپٹرول پمپ پرکم پیمانے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونے سے انتظامی کارکردگی کابھانڈاپھوٹ گیاہے‘ چندروزقبل اخبارات نے ضلع بھرکے پٹرول پمپس پرسرکاری نرخ سے زائدقیمتوں پرپٹرولیم مصنوعات کی فروخت اورکم پیمانے کاعوامی مسئلہ اٹھایاتھاجوشہریوں کی جانب سے یونائیٹڈپٹرول پمپ کی ویڈیووائرل ہونے سے ثابت ہوگیاکہ پٹرول پمپس پرزائدقیمتوں کے ساتھ ساتھ ناقص پٹرول اورکم پیمانے کااستعمال کیاجارہاہے جس کی شکایات ہرزبان زدعام ہونے کے باوجودضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں‘ ذرائع کے مطابق محکمہ انڈسٹریزدفترکوکلرک راناستاراوراس کے بیٹے نے یرغمال بنارکھاہے جوکم پیمانے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ ہیں‘

ذرائع کے مطابق یونائیٹڈپٹرول پمپ ویڈیوسکینڈل کے بعدضلعی افسرمحکمہ انڈسٹریزبلال مارتھ نے یونائیٹڈپٹرول پمپ پرچیکنگ کی اوربااثرپمپ مالک کومقدمہ وجرمانے سے بچاتے ہوئے پیمانے درست قراردئیے جبکہ کم پیمانے کی آڑمیں پانچ پٹرول پمپس چیک کرکے انہیں کل ایک لاکھ روپے کاجرمانہ کردیاجبکہ وائرل ویڈیومیں واضح پیمانے کم ہونے کے باوجودیونائیٹڈپٹرول پمپ کوکلین چٹ دے دی گئی‘ ذرائع کے مطابق ضلع بھرکے پٹرول پمپس پرانتظامی افسران کی عدم توجہی اورپٹرول ایسوسی ایشن کے ”خوش“ کرنے کی وجہ سے کارروائیاں نہ ہونے کے برابرہیں جس کی وجہ سے شہری پٹرولیم مصنوعات کی خریداورکم پیمانے کی وجہ سے لٹنے پرمجبور ہیں‘ شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان‘ چیف جسٹس آف پاکستان‘ وزیراعلی پنجاب‘ کمشنربہاولپورسمیت دیگرحکام سے نوٹس لے کرکارروائی کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے کارروائی اوگراکرے گایہ اس کے اختیارمیں ہے‘ محکمہ انڈسٹریزحکام کے مطابق کم پیمانے کی شکایات پرکارروائیاں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close