گڈگورننس کی دعویدارحکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے‘ مخدوم عثمان محمود

Usman Mehmood Rahim yar khan Press Club

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم عثمان محمودنے کہاہے کہ گڈگورننس کی دعویدارحکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے‘
اپوزیشن کی تنقیدپرشورکرنے والی حکومت اپنی لوٹ مار میں مصروف ہوکرعوام کے حقوق غصب کررہی ہے‘ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانی دی اورعوام کے حقوق کی خاطرجدوجہدکی آئندہ بھی عوام کی خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے۔
ٹکٹ ہولڈر این اے 179میاں عامرشہباز‘ مخدوم حیدرمحمودودیگرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس ‘‘ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کے خلاف حکومت کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اورپیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے حکومت تنقیدبرداشت کرے کیونکہ اپوزیشن کی تنقیدسے ہی عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں اورحکومت کوملک کی بہتری کے لیے کام کرنے میں مددملتی ہے‘
انہوں نے کہاکہ وہ اب تک عوام کے حقوق بالخصوص جنوبی پنجاب کے مسائل بارے بیشترقراردادیں اسمبلی میں پیش کرچکے ہیں جن میں شیخ زیدہسپتال ٹوکے قیام کی منظوری دے کروزیرصحت نے احسن اقدام اٹھایاہے اوربہت جلدچوک بہادرپوریااس کے قریبی علاقہ میں شیخ زیدہسپتال ٹوبنے گاجس سے عوام کی درپیش مشکلات سے نجات ملیں گی‘ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آنے والے دنوں میں مزیدمضبوط جماعت ہوکرابھرے گی اورحقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کاحق اداکریں گے۔
Usman Mehmood Rahim yar khan Press Club

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »