رحیم یارخان میں 21ہزار764افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ڈاکٹر سدرہ سلیم

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں ڈاکٹرز و ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے ،

فرنٹ لائن ورکرز کا ویکسین ہونا لازمی ہے بعد ازاں 50سال سے زائد سرکاری ملازمین، پولیس ، وکلاءاور صحافیوں کو ویکسین لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ضلع میں کورونا کی صورتحال اور انسدادی کارروائیوں کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت پاک آرمی کے افسران وموجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں کورونا ویکسین لگوانے آنے والے شہریوں کی سہولت کے لئے کاﺅنٹرز میں اضافہ فوری کیا جائے گا

جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال کے افسران مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے کاﺅنٹرز کی تعداد میں اضافہ کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں محکمہ ہیلتھ کی سہولت کے لئے محکمہ ایجوکیشن سے بھی10ڈیٹا انٹر آپریٹر فراہم کر دیئے گئے ہیں

تاکہ ویکسین لگوانے کے لئے آنے والوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 806ہے جبکہ 21ہزار764افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ منظم انداز سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ضلع بھر میں سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل سے لیکر رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں اشیاءکے معیار و نرخوں کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے رجحان کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ کسی شے کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔

ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ تمام پولیس افسران کو واضح ہدایات ہیں کہ وہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو چیک کریں

جبکہ اس میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیس رمضان المبارک میں ضلع میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کی بہتری، ٹریفک بحالی خدمات بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کو بتایا گیا کہ ضلع میں گذشتہ روز گرانفروشی اور اشیاءروزمرہ کی قیمتوں کے نرخ آویزاں نہ کرنے پر48دکانداروں کو2لاکھ1700جرمانہ اور12مقدمات درج کئے گئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button