رحیم یارخان میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی وارداتیں

ضلع رحیم یارخان میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، مختلف تھانیداروں کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی ، سنگین جرائم کی ایف آئی آرز تک دینے سے انکار

چیئرمین ضلعی موبائل امن کمیٹی نے پی ڈی ایم کی رکن جماعتوں کا اجلاس بلانے کا عندیہ دیدیا ، جن تھانیداروں کیخلاف شکایت ہو انہی سے رپورٹ لی جاتی ہے ،

ایسی عجیب انویسٹی گیشن اور ایسے عجوبہ انویسٹی گیٹر زندگی میں پہلی بار دیکھے ہیں ، علامہ عبدالرئوف ربانی کی گفتگو

نظریاتی سیاست
نظریاتی سیاست

ضلع رحیم یارخان میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور پولیس افسران کی نااہلی ، بدیانتی اور کرپشن کیخلاف عوامی اشتعال کا لاوا پھٹ پڑا ،

آئے روز پیش آنے والے مختلف لرزہ خیز واقعات کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی پنجاب کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور عوامی پارلیمنٹ کے بانی چیئرمین علامہ عبدالرئوف ربانی نے راست اقدام پر آمادگی ظاہر کر دی ،

وفاق اور صوبے میں حکمران جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے ضلعی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس بلانے کا عندیہ بھی دیدیا ۔
ذرائع کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی وارداتوں ، مختلف تھانیداروں کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور سنگین جرائم کی ایف آئی آرز تک دینے سے انکار کے تشویشناک واقعات کے متاثرین کا پچھلے کئی ہفتوں سے عوامی پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں تانتا بندھا ہوا ہے اور مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ضلع رحیم یارخان میں ڈاکو راج اور پولیس گردی کیخلاف ایک بار پھر اجتماعی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ،

اس حوالے سے گذشتہ روز تحصیل صادق آباد اور رحیم یارخان شہر کے تاجروں کے وفود نے بھی علامہ عبدالرئوف ربانی سے ملاقاتیں کیں ہیں جو ضلعی موبائل امن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،
علامہ عبدالرئوف ربانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ رحیم یارخان کے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ جب مختلف محکموں کے نااہل ،

بدیانت اور کرپٹ افسروں و اہکاروں کا تشویشناک کنڈکٹ ضلعی سطح کے افسران کے نوٹس میں لایا جاتا ہے تو وہ آزادانہ یا تھرڈ پارٹی انکوائری کروانے کی بجائے اُنہی کرپٹ افسران سے رپورٹ لے کہ جن کیخلاف شکایت کی گئی ہوتی ہے ،

سنگین نااہلی اور بدیانتی سامنے لانے والے شہریوں کے موقف کو یکطرفہ طور پر رد کر دیتے ہیں ، علامہ عبدالرئوف ربانی نے کہا کہ ایسی عجیب انویسٹی گیشن اور ایسے عجوبہ انویسٹی گیٹر ہم نے زندگی میں پہلی بار دیکھے ہیں ،

چیئرمین ضلعی موبائل امن کمیٹی نے تاجر برادری اور دیگر غریب و بے سہارا متاثرین کو یقین دلایا کہ پولیس افسران کی نااہلی ، بدیانتی اور کرپشن اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نہ صرف پی ڈی ایم کی رکن جماعتوں کے عہدیداروں اور سابق و موجودہ ارکان اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلا کر وفاقی وصوبائی حکومتوں کو اس تشویشناک صورتحال سے آگاہ کریں گے بلکہ اس حوالے سے جلد ایک بھرپور پریس کانفرنس کر کے حقائق نامہ بھی جاری کیا جائے گا ،
علامہ عبدالرئوف ربانی نے کہا کہ مجوزہ راست اقدام کا مقصد یہ ہے کہ پچھلے تین چار برسوں سے ضلع پر مسلط کرپٹ اور نااہل افسران کی جرائم پیشہ افراد اور مافیا راج سے گٹھ جوڑ کا مستقل بنیادوں پر توڑ کیا جا سکے اور ضلعی پولیس میں ہر سطح پر نئی ٹیم لانے کی راہ ہموار ہو اور عوام کو جرائم کی حالیہ لہر سے نجات ملے ۔
اہم اعلان : قلم کہانی اور ناشتہ کے تمام کالم ، خبریں اور ویڈیوز ہمارے واٹس ایپ گروپ این پی نیوز پر بھی باقاعدگی کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں ،

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button