fbpx
رحیم یارخان

شیخ زید میڈیکل کالج میں پہلی ورچوئل کانفرنس کیم کان 2020 کااختتام ہوگیا،

رحیم یارخان :شیخ زید میڈیکل کالج میں پہلی (virtual conference 2020)ورچوئل کانفرنس کیم کان 2020 کااختتام ہوگیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد(نیوروسرجن) تھے۔

کانفرنس کا انعقاد پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کیاگیا،ہیڈ آف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرعبدالرحمان نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایاکہ اس کانفرنس کا انعقاد مارچ میں ہونا تھا مگرکرونا وائرس کی وجہ سے اس موخرکرنا پڑا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹرطارق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے جس میں کم وبیش پاکستان کے تقریباً 60ماہرپتھالوجسٹ نے شرکت، اوراس کانفرنس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کانفرنس کے انعقاد سے ڈاکٹروں کو پتھالوجی میں ہونے والی تحقیقات سے آگاہی ملے گی۔: پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ایسا ہے جو کسی بھی مرض کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتاہے،: کورونا وائرس کے تشخیص میں پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی نئی تحقیات سیکھنے کو ملی ہیں۔

ورچوئل کانفرنس کیم کان 2020
ورچوئل کانفرنس کیم کان 2020

انہوں نے کامیاب کانفرنس کا انعقاد کرانے پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بلال غفور کی کوششوں کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹرعبدالرحمن اورڈاکٹر بلال غفور نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس بلاشبہ آنے والے وقتوں میں بہت کارگرثابت ہوگی۔ایم ایس ڈاکٹر آغاتوحید احمد نے کانفرنس کو ڈاکٹرز کے لیے ایک اہم اورمفید معلومات قراردیا، پروفیسر ڈاکٹر مسعودالحق،پروفیسر ڈاکٹر شہبازاحمد نے بھی خطاب کیا اوراس کانفرنس کو بڑی اہمیت کی حامل قراردیا۔

ورچوئل کانفرنس کیم کان 2020 کے بعد گروپ فوٹو
ورچوئل کانفرنس کیم کان 2020 کے بعد گروپ فوٹو

آخر میں ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمداور شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر محمدسلیم لغاری،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمع اقبال، محمد علی ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس احمد،پروفیسر ڈاکٹرمعظم علی عاطف، ڈاکٹرعمارہ، پروفیسرڈاکٹرحسن محمود تبسم، پروفیسرڈاکٹرطارق غفور، پروفیسرڈاکٹرظہیرمصطفیٰ، ڈاکٹرشفیق احمد، ڈاکٹر سجاد احمد، ودیگر موجودتھے۔

 

virtual conference 2020 #

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close