کورونا وائرس کے کیسز حکومت نے قوم سے بڑی اپیل کردی

14 دن میں اگر کوئی علامت نظر آئے تو 1166 پر رابطہ کریں

رحیم یارخان  (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی باتوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ وائرس کے باعث اسکول بند کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کا ہے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی شروع کردی اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ایک پروگرام لارہے ہیں۔

عوام خوف نہ پھیلائیں اور بلا ضرورت ماسک کے پیچھے نہ بھاگیں،کوئی غیر ضروری چیز نہ کریں، اگر آپ چین یا وباء سے متاثرہ ملک سے واپس آئے ہیں تو اپنے اٰپ پرنظر رکھیں،

14 دن میں اگر کوئی علامت نظر آئے تو 1166 پر رابطہ کریں،ملک میں بہت لوگوں کو نزلہ ہوتا ہے اس طرح افرا تفری پھیل جائیگی ،چینی شہر ووہان میں 20 طلبہ ہیں اور ہوبئی صوبے میں 1094 پاکستانی ہیں، ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور چینی حکومت کے ساتھ مل کر ان کی فلاح کے لیے بہت کچھ کررہے ہیں ، طلبہ کو واپس لانے کے لیے چینی حکومت کے قوانین کا احترام کررہے ہیں،

چین کی حکومت نے اپنے لوگوں پر بھی ایسی پابندیاں لگائی ہیں، چینی حکومت پابندیوں کو نرم کرے گی تو ہم اپنے لوگوں کو لائیں گے۔ بدھ کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہاکہ کرونا وائرس میں ابھی تک پاکستان میں تعداد بہت کم ہے،

200 سے زیادہ سسپیکٹس کا ٹیسٹ کر چکے ہیں،مریض ریکور کر رہے ہیں،باہر سے آنے والے مسافروں کی سکرینگ کا عمل جاری ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں،اس وقت اس سٹیج پہ وفاقی حکومت سکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں کر رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close