fbpx

ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو4کروڑ20لاکھ29ہزار روپے کے فنڈز جاری

چھ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو4کروڑ20لاکھ29ہزار روپے کے فنڈز جاری، اداروں کی کارکردگی بہتر اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے، تمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات کے بہتر مستقبل کے لئے حکمت عملی مرتب کریں، ضلع ہذا کی انڈسٹریزمیں مقامی ہنر مندوں کو ترجیحی دینے کے لئے انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)تمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت طلباء وطالبات، اساتذہ، سہولیات و اخراجات بارے تفصیلی بریفنگ تیا ر کریں۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر /ایڈ منسٹریٹر ضلعی زکواۃ کمیٹی جمیل احمد جمیل نے ضلع ہذا کے چھ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو زکواۃ فنڈز سے4کروڑ20لاکھ29ہزار کے چیک فراہم کرنے کے موقع پر منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، ضلعی زکواۃ آفیسر محمد اکرم سمیت سربراہان ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عام مارکیٹ میں مختلف شعبہ جات میں تکنیکی ماہرین کی خوب مانگ ہے ہم نے ان اداروں کے توسط سے اپنے شعبہ میں بہترین مہارت سے مزین افرادی قوت مارکیٹ کو فراہم کرنی ہے جس کے لئے آپ اپنے اداروں میں مزید محنت کریں تاکہ ان اداروں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات بہتر روزگار سے منسلک ہو سکیں۔اجلاس میں تمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان نے اپنے اداروں میں طلباء کی تعداد، سہولیات کورسز سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی۔
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کی چاروں تحصیلوں میں عید بازار سج گئے، حکومت پنجاب کی جانب سے موصول احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع ہذا میں موجود 11رمضان بازاروں کو 21رمضان المبارک سے عید بازار میں منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اعتزاز انجم رحیم یار خان، کاشف ڈوگر صادق آباد، فاروق قمر خانپور اور آصف اقبال نے تحصیل لیاقت پور میں رمضان بازار کو عید بازار میں منتقل کرتے ہوئے چوڑیوں، کپڑے، شوز، مہندی، سویاں، پھینیاں سمیت دیگر اشیاء کے اضافی سٹالز لگا دیئے جہاں پر شہریوں کی سہولت کے لئے ضروریات زندگی کی اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔مذہبی تہوار کی مناسبت سے عید بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے حکومت پنجاب کے اس اقدامات اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close