fbpx
رحیم یارخان

سوشل میڈیاایک ایسی دودھاری تلوار بن چکا ہے,فوائد کیساتھ نقصانات بھی ہیں,انیس فاطمہ

رحیم یارخان : سوشل میڈیا سے آگاہی اور اس کا درست استعمال معاشرے اوروقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،

ٹیوٹا آؤٹ ریچ مقابلہ 2020جدید ٹیکنالوجی اورپھرکرونا وائرس کی خطرناک صورت حال نے معاشرے کی سوچ کا زاویہ بدل کے رکھ دیا ہے،

اس صورت حال میں سوشل میڈیاایک ایسی دودھاری تلوار بن چکا ہے جس کے بے پناہ فوائد کیساتھ نقصانات بھی ہیں۔

ان خیالات کااظہارپرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین میڈم انیس فاطمہ نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیوٹا پنجاب نے اپنی باصلاحیت قیادت اورنڈر لیڈر چیئرمین سلمان صدیق کی سربراہی میں اپنے طلباء اوراساتذہ کیساتھ پاکستان کی تمام سوسائٹیز میں فنی تعلیم کاشعور اجاگر کرنے،

عوام تک فنی تعلیم وترقی سے متعلق مصدقہ اعدادوشمار پہنچانے اورپاکستان کی فنی دنیا میں روزگارکے مواقع فنی گریجوایٹس تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کو ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے پیش نظر ٹیوٹا پنجاب نے سوشل رابطہ کی تمام ویب سائٹس پر اپنے آفیشل صفحات لانچ کئے ہیں جنکو سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں میں متعارف کروانے کے لیے ٹیوٹا آؤٹ ریچ کنٹیسٹ 2020 کے نام سے ایک دلچسپ مقابلہ پنجاب کے تمام اداروں کے درمیان جاری ہے،

اسی مقابلہ کے سلسلہ میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین رحیم یارخان میں ایک ٹریننگ کا انعقاد کیاگیاہے جس میں ادارہ کی پرنسپل کی سربراہی میں تمام سٹاف ممبران نے سوشل فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شرکت کی،

اس ٹریننگ کامقصد سٹاف کو اس مقابلہ میں ان کے کردار کو باورکرانا تھا،اس جاری مقابلہ میں پنجاب کے تمام اضلاع کو ایک ایک دن دیاگیاہے جس میں وہ ٹیوٹا کے سوشل صفحات کو لائیک اورفالو کریں گے اورکروائیں گے

جبکہ سب سے زیادہ فالو اورلائیک حاصل کروانے والا ضلع اس مقابلہ کا چیمپئن قرارپائے گا۔ضلع رحیم یارخان کے طلباء،والدین اورتمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھرپورطریقے سے ٹیوٹا کے سوشل میڈیا آفیشل پیجز کو لائیک کرنے کی طرف راغب کیا جائیگاتاکہ یہ لوگ فنی تعلیم سے متعلقہ مصدقہ معلومات ٹیوٹا کے ان صفحات سے دیکھ سکیں۔

ڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا روحیل گوہر نے آن لائن خطاب کے ذریعے سٹاف کو بتایا کہ ٹیوٹا اپنے لیڈرسلمان صدیقی کی سربراہی میں موجودہ دور میں سوشل میڈیاکی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہے

اوراس مقابلہ کا مقصداپنے ضلع رحیم یارخان میں ٹیوٹا کا ایک مثبت چہرہ دکھائیں اورضلع کی عوام میں فنی تعلیم سے متعلق معلومات پہنچانے میں یہ مہم بہت اہم کردارادا کریگی،لہذا ضلع کے لوگ ٹیوٹا کے آفیشل صفحات کو 29-06-2020کو زیادہ سے زیادہ لائیک کریں تاکہ یہ ضلع اس جاری مقابلہ کا چیمپئن بن سکے۔

 vocational training institute

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close