fbpx

وسیب ایکسپلورر بہاولپور فوٹو واک کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا

رحیم یارخان :بہاول پور: وسیب ایکسپلورر نے اس بار اپنی چوتھی سالگرہ بہاولپور میں منانے اور ایکسپلوربہاولپور فوٹو واک کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یکم نومبر2020ء کو وسیب ایکسپلورر کی اس سیاحتی تقریب میں شامل ہونے کے لئے ملک بھر کے مختلف شہروں سے بائیکرز، فوٹوگرافرز اور ٹورسٹ حضرات تشریف لائیں گے۔

اس تقریب کا بہاول پور میں منعقد کرانے کا مقصد ریاست بہاولپور کی قدیمی عمارات اور محلات سمیت دیگر تاریخی و ثقافتی ورثہ کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔تقریب میں شامل بائیکرز، فوٹو گرافرز اور ٹورسٹ حضرات صبح9 بجے فرید گیٹ کے مقام پر جمع ہوں گے

جہاں سے وہ مسجد بہاول خان، کلا دھاری مندر، نور محل، دربار محل، گلزار محل، ایس ڈی ہائی سکول، سینٹرل لائبریری، بہاولپور میوزیم، ٹی ایم اے بلڈنگ اور دیگر جگہوں کو ایکسپلور کریں گے۔سہ پہرکے وقت وسیب ایکسپلورر کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور آخر میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ وسیب ایکسپلورر دنیا بھر میں پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے خوب صورت مناظر اور ثقافت کو اجاگر کرتا ہے اور اس تنظیم میں موٹر بائیکرز سمیت فوٹوگرافرز اور سیاحت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »