موگہ توڑنے یا منظورہ سائز سے بڑا موگہ چلانے والے کاشتکار وں کی بھی نشاندہی کریں

رحیم یار خان:ایکسین انہار یاسر منیر کی قیادت میں محکمہ انہار نہری پانی چوری کی روک تھام اور محکمہ کے پاس شُدہ ڈیزائن کے مطابق موگہ جات کے سائز بحال کرنے میں سرگرم ،

ترنڈہ کینال پر محکمہ انہار نے پولیس کے ہمراہ 7منظور شدہ ڈیزائن سے متصادم موگہ جات کو محکمانہ منظور ڈیزائن کے مطابق بحال کر دیا۔

ایکسین انہار یاسر منیر نے کہا کہ محکمہ انہار کاشتکاروں کو ان کا منظورہ شدہ پانی فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا ر ہا ہے اور محکمہ آبپاشی کا فیلڈ عملہ شب و روز انہار کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے نہری پانی چوری کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاس شدہ ڈیزائن سے زائد موگہ بنانا جرم ہے جس کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنا حق لینے کے لئے محکمہ انہار کا ساتھ دیں اور نہری پانی چوری میں ملوث عناصر سمیت موگہ توڑنے یا منظورہ سائز سے بڑا موگہ چلانے والے کاشتکار وں کی بھی نشاندہی کریں تاکہ نہری پانی کی مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button