fbpx

رحیم یارخان میں ممکنہ سیلاب ،بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت۔

رحیم یارخان میں ممکنہ سیلاب ،بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت۔
رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب اور متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات پیشگی مکمل لئے جائیں۔
ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے حوالہ سے ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائے سندھ اور نہروں کے پشتوں کی مرمت
اور تعمیر کے منصوبوں کو جلد مکمل کریں۔
تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل و ٹاﺅن کمیٹیز کے چیف افسران کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا
کہ ممکنہ بارشوں میں شہری علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں اور
ڈی واٹرنگ سیٹس کو فنکشنل حالت میں رکھتے ہوئے متعلقہ عملہ کی پیشگی ڈیوٹیاں لگا کر ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ کریں۔
انہوں نے ایمرجنسی اداروں ریسکیو1122، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر کو بھی کسی بھی ممکنہ
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی محکمانہ تیاریاں مکمل رکھنے کے احکامات جاری کئے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی اداروں، محکمہ انہار اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے پیشگی کئے جانے والے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »