fbpx

محکمہ موسمیات کی آئندہ 48 گھنٹوں تک بارشوں اورطوفانی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

weather rahim yar khan update

رحیم یارخان : بارش،ژالہ باری، آندھی، طوفان اور سیلابی ریلوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے۔ پہاڑی سلسلے میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ۔ سندھ ، پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گندم سمیت ہزاروں ایکڑ فصل بھی تباہ ہو گئی ہے۔
ضلع راجن پور میں ریسکیو آپریشن کے ذریعے محصور آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں 5 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ضلع راجن پورکے برساتی نالے کاہا سلطان میں 6 ہزار ، چھاچھر میں 5 ہزار اور71 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ پل پٹھان سے گزر رہا ہے۔
شدید موسمی صورتحال کے سبب گندم و مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔پنجاب کےصوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہاہے کہ ژالہ باری اور شدید بارشوں سے گندم و مکئی کی فصل پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انسان قدرت کے سامنے بے بس ہے۔ ناگہانی نقصان پر بہت دکھ ہے۔
ابتدائی اندازے کے مطابق35 ہزار ایکڑ اراضی پرگندم اوردیگر فصلوں کا نقصان ہوا ہے
صوبائی وزیرزراعت نے کہا جن زمیندار اور کسان بھائیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ان کی پریشانی کا احساس ہے۔آزمائش کے باوجود ہدف کے قریب قریب پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ابتدائی اندازے کے مطابق35 ہزار ایکڑ اراضی پرگندم مکئی چارہ کی فصل کا نقصان ہوا ہے۔
ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ڈزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے سروے اور رپورٹ کی روشنی میں متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے پیش آنے والے حادثات میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچیاں جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے طول و عرض میں مزید 48 گھنٹوں تک بارشوں اور طوفانی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ برسات اور طوفانی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوچکا ہے۔ آئندہ 48 کے دوران 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ادھر صادق آباد میں منگل کے روز ہونے والی شدید بارش کے باعث گلیاں اور محلے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں-بازاروں میں بھی کیچڑ جمع ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-بارش کے باعث راستے بند ہونے سے صادق آباد بار نے آج چھٹی کا اعلان کیا ہے اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا-

weather rahim yar khan update

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close