مسٹر صادق آباد ذیشان مغل مسٹر ڈویژ ن بہاول پورکا اعزاز لینے میں کامیاب

Weightlifter Sمسٹر صادق آباد ذیشان مغل مسٹر ڈویژ ن بہاول پورکا اعزاز لینے میں کامیابadiqabad

صادق آباد : مسٹر صادق آباد ذیشان مغل مسٹر ڈویژ ن بہاول پورکا اعزاز لینے میں کامیاب ۔صادق آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئیں تن سازی کے شاندار مقابلوں کا انعقاد رحیم یارخان کے مقامی ہو ٹل میں ہوا، جس میں ڈویژن بہاولپور کے مختلف شہروں سے تقریبا 200کے تن سازوں نے حصہ لیا ۔ججز کے فرائض پاکستا ن بلڈنگ ایسو سی ایشن بہاولپور کے جنرل سیکرٹری ساجد محمود ٗ ڈویثرنل جنرل سیکرٹری عمران بھٹی ٗ ساہیوال کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس کھگا نے سرانجام دئیے ۔تن سازی کے مقابلہ جات کی تقریب کے مہمان خصوصی سیف الحق عرف سیفی اور شہزاد ہ ذیشان احمد چیمہ تھے ۔تن سازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیف الحق سیفی نے کہاکہ ملک میں ہاکی ٗ کر کٹ ٗ فٹ بال کی طر ح تن سازی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے قوم کے ہیروز کیلئے حکومتی سطح پر اعلی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ڈویثرن بھر سے حالیہ دنوں تن سازی کے سالانہ مقابلے میں صادق آباد کے نوجوان تن ساز ذیشان مغل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جو صادق آباد کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسٹر بہاولپور کا اعزاز حاصل کرنیوالے ذیشان مغل نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صر ف قوم بلکہ پاکستان کا وقار بلند کیا ہے ۔تن سازی کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے ڈویثرن بھر میں معیاری جدید ترین سہولتوں سے آراستہ جمنیزیم کی ضرورت ہے ۔دریں اثناء مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیوالے تن سازوں میں مہمان خصوصی سیف الحق عرف سیفی ٗ جج ساجد محمود ٗمحمد اشرف ٗ اعجاز بیگ ٗ عمران بھٹی ٗ شہزاد ہ ذیشان چیمہ نے ٹرفیاں تقسیم کیں ۔

 

Weightlifter Sadiqabad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »