رانا راحیل نے گندم اور چینی مافیا کے خلاف بڑا دعویٰ کر دیا

رحیم یار خان : پاکستان تحریک انصاف کے ممبر نیشنل کونسل آف پاکستان و ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پرائس کنٹرول گندم اور چینی رانا راحیل احمد خاں نے کہا ہے کے وزیر اعظم پاکستان قائد عمران خان اور اور صوبائی وزیر خوراک علیم خان نے چینی اور گندم کی پرائس کنٹرول کے لیے مجھے جو ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹیر کی زمہ داری دی ہے

ان شاء اللہ قائدین کے ویژن کے تکمیل کے لیے اس مافیا کے خلاف دن رات جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کے عمران خان جس طرح  عوام کو ریلیف دینے کے لیے مافیا کے خلاف لڑرہے ہیں عوام کا بھی ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر خوراک علیم خان کی طرف سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پرائس کنٹرول گندم اور چینی مقرر ہونے کے بعد اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مذید کہا کے ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہم نے صرف عوام کو ان کا حق   دلانا ہے ملک میں شتر بے مہار مافیا جو عوام کا خون چوس رہا ہے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اس کرپشن میں مافیا ارکان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا عمران خان نے ان کو بھی معاف نہیں کیا تو دوسرے بھی سزا کے لیے تیار رہیں جو لوگ حکومت کے مقرر کردا  نرخ پر کاروبار نہ کیا تو ایسے لوگ سزا کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ کرکے ایک لحہ عمل تیار کرکے کام شروع کریں گے اور عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیاتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منیر سلیم اور رانا طاہر نصیر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close