گندم کٹائی کے دوران کوروناسے تحفظ کے لئے حفاظتی ہدایات جاری

رحیم یارخان : ضلعی انتظامیہ نے گندم کٹائی کے دوران کاشتکار بھائیوں کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے حفاظتی ہدایات جاری کر دیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی جانب سے کسان بھائیوں کے تحفظ کے لئے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسان بھائی گندم کی کٹائی اور گیہائی کے وقت ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور گھر والوں کی حفاظت یقینی بنائیں جس کے لئے ضروری ہے کہ کسان دوران گندم کی کٹائی گندم کاٹنے والے اوزار(درانتی) اور دیگر آلات کو صاف ستھرا رکھیں، گندم کی کٹائی کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں،

ہاتھوں کو بار بار20سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں یا دستانوں کا استعمال کریں، چہرے کا ماسک یا کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں، دوران کٹائی اور کھانا کھاتے وقت آپس میں کم از کم6فٹ کا فاصلہ رکھیں،

کٹائی سے فارغ ہونے کے فوراً بعد نہائیں او رکپڑے تبدیل کریں، طبیعت خراب ہونے کی صورت میں نزدیکی ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں اور اپنے زیر استعمال اوزار(درانتی)وغیر کسی کو نہ دیں جبکہ کسی بھی مدد کی صورت میں درج ذیل نمبر068-9230344پر رابطہ کریں۔

rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »