رحیم یارخان میں گندم خریداری کا ہدف1لاکھ47ہزار 56میٹرک ٹن مقرر

رحیم یارخان : ڈپٹی کمشنر علی شہزا دنے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری کا ہدف1لاکھ47ہزار 56میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے تمام تر انتظامی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے ضلع میں گندم خریدار ی مہم کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایف سی عبدالماجد خان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں سے درخواستیں5اپریل سے موصول کی جائیں گی ،8اپریل سے باردانہ کی چلت اور10اپریل سے گندم خریداری شروع کر دی جائے گی۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امسال گندم خریداری مہم میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کسی صورت خریداری مراکز پر کسانوں کا رش نہیں ہونا چاہیے اس سلسلہ میں بہترین حکمت عملی اپنائی جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریدار ی مہم کو ہر صورت شفاف رکھا جائے اور خریداری مہم میں مڈل مین و ذخیرہ اندوزوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔ڈی ایف سی عبدالماجد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کی تین تحصیلوں صادق آباد، رحیم یار خان اور لیاقت پور میں 20خریداری مراکز فنکشنل کر دئے گئے ہیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق کسانوں سے درخواستوں کی وصولی اور باردانہ کا اجراءشروع کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »