وہیل چیئر کرکٹ کے مقابلے عباسیہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہوئے

رحیم یارخان :وہیل چیئر کرکٹ کے مقابلے عباسیہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہوئے جس کا مقصد وہیل چیئرکرکٹ کافروغ وسپیشل افراد کی حوصلہ افرائی تھا،پنجاب لیول کے مقابلوں کافائنل ٹاکراپنجاب اورسندھ وہیل چیئرکرکٹ ٹیموں کے درمیان ہوا،
فائنل میچ کے مہمان خصوصی سینئر ایڈوکیٹ چوہدری بشارت علی ہندل،بہاولپورریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر طارق سرور،سماجی رہنما فرحان عامر،سوشل ایکٹیویسٹ عامر فاروق،خرم حفیظ سمیت ایم پی اے یدھسٹرچوہان،معروف تاجر غلام غوث سمیت شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی،مہمانان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خصوصی افراد کی کھیلوں کو خصوصی اہمیت دینا ہو گی،

اس میچ میں کھلاڑیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی صلاحیتوں سے مالامال ہیں تمام مشکلات کے باوجود ایک کامیاب وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر چیف آرگنائزر عامر نعیم خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی شبانہ روز کاوشوں سے اس تاریخی ایونٹ کا انعقاد رحیم یارخان میں ممکن ہو سکا اوراس امر کی یقین دہانی بھی کروائی کہ آئندہ قومی لیول کے مقابلہ جات رحیم یارخان میں منعقد کروائے جائیں گے

اوران کھلاڑیوں کی ہر ممکن طور رہنمائی جاری رکھیں گے یہ کھلاڑی ناصرف پاکستان کے باقی لوگوں کے لئے مثال ہیں بلکہ پوری دنیا میں ہمت وعزم کی دستان رقم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں خصوصی افراد کومعاشرے میں حقوق وسہولیات فراہم کر کے ہم معاشرے میں امن بھائی چارے اورمثبت سرگرمیو ں کو فروغ دے سکتے ہیں جس کے ثمرات آنے والی نسلوں اورمضبوط پاکستان کی بنیاد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

کرکٹ کے ساتھ ساتھ سپیشل افراد کی بقیہ کھیلوں کو بھی بین الااقوامی سطح پر ہم متعارف کروا سکتے ہیں اس کے لئے حکومت پاکستان و کھیلوں کی وزارتوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی،ریاست کی سرپرستی کے بغیر اسے پروان چڑھانے کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہو سکتااورانہیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرناہوگا تاکہ سرکاری ثمرات خصوصی افراد تک پہنچ سکیں اوران کے لئے ایک مربوط حکمت عملی بنائی جا سکے جس میں شہریوں سمیت گورنمنٹ کو ان کی رہنمائی اورترقی کے سفر میں معاونت فراہم کی جاسکے۔آخر میں جیتنے والی سندھ کی ٹیم اوردوسرے نمبر پر آنے والی رحیم یارخان کی ٹیم کو ٹرافی اورانعامات سے نوازاگیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button