رحیم یارخان میں بیوہ کی زمین پر بااثر افراد کا قبضہ ،مدد کی اپیل ،پولیس خاموش

رحیم یارخان میں بیوہ کی زمین پر بااثر افراد کا قبضہ ،مدد کی اپیل ،پولیس خاموش

رحیم یار خان:رکن پور کے علاقے موضع تاج پور پیر والاکی رہائشی معذور بیوہ جیون خاتون  کے والد کی طر ف سے وراثتی رقبہ 8کنال  اور مکان بااثر دیور نے ناجائز قبضہ کر لیا۔

مقامی پولیس اور اعلیٰ حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی۔بیوہ نے انصاف کے لئے حکام  سے اپیل کی ہے۔۔

 تھانہ رکن پور کے علاقہ موضع تاج پور پیر والا کی رہائشی جیون خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  میرے والد کریم بخش سے مجھے حصہ میں وراثتی زمین 8کنال 2مرلہ ملی۔
میرے خاوند کی وفات اور میری ٹانگ سے معذور ہونے کے بعد میرا دیور محمد بخش جو کہ علاقہ میں بااثر ہے میری زمین کاشتکاری کے لئے بطور مستاجری لے لی۔
کچھ عرصہ بعد مجھے وہ مستاجری کی رقم ادا کرتا رہا جس کے بعد میں مزدوری کے لئے بچوں کے ہمراہ کراچی چلی گئی۔

اب واپس آنے پر محمد بخش نا تو مجھے مستاجری کی رقم ادا کرتا ہے اور نا زمین واپس کرتا ہے اور میرے مکان پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

واپسی کا تقاضہ کرنے پر اپنے بیٹوں کے ہمراہ میرے بچوں پر تشددکر کے قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔

زمین اور مکان دینے سے انکاری ہے ان تمام واقعات کی میں نے مقامی پولیس و دیگر آفیسران میں کاروائی کے لئے درخواستیں دیں

جس پر کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی ہے۔جبکہ وراثتی اراضی کی میں مالک ہوں اور تمام کاغذات میرے پاس موجود ہیں۔

میرے اعلیٰ حکام سے اپیل  ہے کہ میں غریب اور بیوہ خاتون ہوں مجھے میرا حق دلانے میں میری مدد کی جائے۔

rahim yar khan#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »