fbpx

لیاقت پور چولستان روہی کے شکاری بازی لے گئے

رحیم یارخان :لیاقت پور چولستان روہی کے شکاری بازی لے گئے،وائلڈ لائف کے آفیسران اور نئے انسپکٹر محسن ریاض عرفان بشیر نے شکاریوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،انسپکٹر وائلڈ لائف محسن ریاض نے عرفان بشیرکے ہمراہ تحصیل بھر کے دورے،بٹیر کے شکار کے لیے شکاریوں سے ہنگامی ملاقاتیں،محسن ریاض اورعرفان بشیر کی عیاشیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں،چنگارہ ہرن کا شکار عام ہوگیا،

درجنوں کی تعداد میں شکاری روزانہ چولستان پہنچ رہے ہیں،تلیئرودیگر پرندوں کا شکارعرفان بشیر کے ذریعے عام ہوگیاہے،20ہزار روپے چنگارہ ہرن کی فروخت کی جارہی ہے،شکاریوں کی موجیں لگ گئیں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب عرفان بشیر اور محسن ریاض کے آگے بے بس نظر آرہا ہے، سیکریٹری وائلڈ لائف پنجاب کیپٹن (ر)آصف اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ

 لیاقت پور چولستان روہی کے وائلڈ لائف کے نئے انسپکٹرمحسن ریاض نے عرفان بشیر کے ہمراہ تحصیل بھر کے طوفانی دورے کیے جس میں شکاریوں سے ہنگامی ملاقاتیں کی گئیں کیونکہ بٹیر کا شکار لاوے کے ذریعے شروع ہو چکا ہے ذرائع کے مطابق فی لاواہ 10ہزار روپے اور100بٹیر میں معاملات طے ہو چکے ہیں کیونکہ لیاقت پور،خان پور اور ابوظہبی پیلس کے درجنوں شکاری بہت ہی پاور فل ہیں اور اثررسوخ کے مالک ہیں گائیڈ عرفان بشیر کے والد بشیر ابوظہبی میں سپروائزر کے طور پر کام کرتے آرہے ہیں

جنکے ذریعے شکاری اپنا شکار باآسانی کھیلتے ہیں عرفان بشیر گائیڈ اور اسکے والد کے ذریعے جنگلی حیاتیات اور پرندوں کی تباہی کی جاہی ہے ڈی جی وائلڈ لائف کو بھی متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن وہ بھی شکاریوں کے آگے مکمل بے بس نظر آرہے ہیں اس وقت ہمسایہ ممالک سے مہمان جانور چنگارہ ہرن کافی تعداد میں آیا ہوا ہے جسکا بے تحاشہ شکار کیا جارہا ہے اور اسے آفیسران اور سیاستدانوں کو گفٹ کی صورت میں پیش کیا جارہا ہے اور اضافی ہرن 20ہزار روپے میں سرعام فروخت کیا جارہا ہے علاوہ ازیں تلیئر کا بھی بے تحاشہ شکار ہورہا ہے جسکی روک تھام بالکل ناممکن ہے شہریوں نے سیکریٹری وائلڈ لائف کیپٹن (ر) آصف اور چیف سیکریٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شکاریوں اور وائلڈ لائف کے آفیسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جبکہ محسن ریاض،عرفان بشیر،بشیر نے الزامات کو غلط قراردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »