بٹیروں کے ساتھ ساتھ اب مرغابی،ہرن اور تتیر کے شکار سے پابندی اٹھالی گئی

رحیم یارخان : وائلڈ لائف کے مزید کالے کارنامے بڑھ گئے بٹیروں کے ساتھ ساتھ اب مرغابی ،ہرن اور تتیر کے شکار سے پابندی اٹھالی گئی یہ اعلان تحصیل لیاقت پور کے دبنگ قائم مقام انسپکٹر وائلڈ لائد عرفان بشیر نے شکاریوں کی میٹنگ میں کیا اور ذیشان یوسف جتوئی کا زبانی حکم بھی پڑھ کرسنایا گیا محسن ریاض نے علاقہ کو تھانہ سمجھ کر مہینہ میں 28دن کے لیے خیر آباد کہہ دیا ہے ہر ماہ صرف 2دن لیاقت پور تشریف لاتے ہیں اور وہ بھی عرفان بشیر کے گھر قیام کرتے ہیں عرفان بشیر کو جب سے انسپکٹر کا چارج ملا اس دن سے شکاریوں کے وارے نیارے ہوئے ہیں اور حیاتیات کا قتل عام آسان بن گیا ہے محسن ریاض ذیشان یوسف جتوئی کا ہم پیالہ ہم نوالہ ہے اس لیے اسے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ علاقے میں نہ آئے تو کوئی مسلہ نہیں انکی جگہ فرائض عرفان بشیر سرانجام دیتا رہے گا شہریوں نے چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب سے مطالبہ کیا کہ حیاتیات کے دشمن ذیشان یوسف جتوئی،محسن ریاض اور عرفان بشیر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور جنگلی حیاتیات کا تحفظ یقینی بنایا جائے جبکہ اس حوالے سے ذیشان یوسف جتوئی،محسن ریاض اور عرفان بشیر نے بتایا کہ ہم صیح کام کررہے ہیں کوئی غلط کام نہیں کررہے۔

Exit mobile version