رحیم یارخان کا وائلڈ لائف پارک میں چند جانور باقی رہ گئے ہیں

رحیم یارخان کے وائلڈ لائف پارک میں مور اور بندروں کے علاوہ چند جانور باقی رہ گئے ہیں شیر اور ہاتھی کو دیکھنے کے لئے آنے والے بچے مایوسی کا شکار

رحیم یارخان کی 48لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع کا 15ایکٹر پر محیط اکلوتا وائلڈ لائف پارک میں آنے والے شہری شیر اور ہاتھی کے خالی جنگلے دیکھ کر واپس لوٹ جاتےہیں
پارک میں تفریح کے لئے آئے ہوئے بچوں اور ان کے والدین وائلڈ لائف پارک میں کوئی بڑا جانور شیر‘ ہاتھی ‘ اونٹ اور زرافہ وغیرہ نہ ہونے  کی وجہ سے عوامی رحجان دن بدن کم ہورہا ہے۔

پارک میں نہ کنٹین ہے اور نہ ہی دیگر سہولتیں میسر ہیں جس کی وجہ سے پارک سارا دن ویرانی کا منظر پیش کرتا ہے۔ جبکہ پارک میں  ہرن ، پاڑہ ہرن‘نیل گائے‘بندر‘بطخیں اور مور کی تعداد بھی بہت کم ہے

تفریح کے لئے آنے والے شہریوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پارک میں مزید جانوروں کو لایا جائے تاکہ رحیم یارخان شہر کی عوام کو تفریح کے لیے بہتر جگہ میسر آسکے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button