خبریںرحیم یارخان

خواتین ڈے اورسکول کونسل کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب منعقدکی گئی

Women’s Day

رحیم یارخان:گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول بستی روکانی میں خواتین ڈے اورسکول کونسل کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب منعقدکی گئی۔
جس کی مہمان خصوصی اے ای اوماریہ محسن اورہم قدم کی ڈسٹرکٹ ہیڈمس عظمی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہاکہ بستی روکانی کے لوگوں نے جذبہ حب الوطنی اورقوم کامستقبل معصوم بچیوں کے لیے زمین وقف کرکے عظیم خدمت سرانجام دی ہے وہیں معاشرے کا51فیصدحصہ خواتین کے عظیم مستقبل کی شانداربنیادرکھی ہے ‘
سکول کونسل اوراساتذہ کی شاندارخدمات کوسراہتے ہوئے محکمہ کی طرف سے شاباش دی‘
اس سلسلے کوہرصورت آگے لے جانے پرزوردیاجبکہ سکول میڈم عارفہ سلطانہ نے ماہ جنوری میں نئی بلڈنگ کی ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم کوحوالگی کے حوالے سے بھی سماجی ادارہ ہم قدم کاشکریہ اداکیا۔

Women’s Day

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button