fbpx

ملک وقوم کانام روشن کرنے والی طالبات ہمارا اثاثہ ہیں,ریحانہ ابوالحسن صدیقی

women’s degree colleges in rahim yar khan News

رحیم یارخان:گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکھراڈہ کی سبکدوش ہونے والی پرنسپل ریحانہ ابوالحسن صدیقی نے کہاہے کہ تعلیم کے میدان میں پڑھ لکھ کے ملک وقوم کانام روشن کرنے والی طالبات ہمارا اثاثہ ہیں‘ ادارے میں اپنی سروس کے دوران محنت ولگن سے فرائض سرانجام دئیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی طرف سے سٹاف کودی جانے والی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم میں خدمات سرانجام دیناان کے لیے فخرکی بات ہے کہ انہوں نے قوم کے معماروں کابہترمستقبل بنانے کے لیے جدوجہدکی اوربطورپرنسپل ادارے کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کسراٹھانہ چھوڑی ‘ انہوں نے کہاکہ کالج سٹاف نے انہیں جس عزت سے نوازاہے وہ کبھی نہیں بھولیں گی ‘ ان کی پیش رومیڈم ثمینہ اخترنے کالج کے گزیٹیڈ ونان گزیٹیڈسٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ ریحانہ ابوالحسن کی تعلیمی کارکردگی قابل ستائش ہے بطورمعلم اورپرنسپل انہوں نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دئیے اورانشاء اللہ ان کے نقش قدم پرچل کرادارے کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے‘ اس موقع پر شیریں گل‘ انیلہ کنول، صباحت فاطمہ‘ رخسانہ مقصود، جویریہ نسیم، ذکیہ خان، گومی دیوی، عائشہ عندلیب، سمیرا نور، ارم ابراہیم، ملیحہ خالد، شاہدہ لطیف، معظمہ اصغر‘سی ٹی آئی سٹاف مہوش ریاض‘ صائمہ اکرم ‘ سینئر کلرک رانا محمد نسیم رزاق، شرافت علی، محمد قاسم، محمد اسحاق، محمد اعظم حسین عادل، محمد اسعد تبسم، احمد دانیال، محمد جہانزیب، اعظم سیال، غلام مرتضی چوہدری ، محمدعثمان لطیف چوہدری ، ملک نیاز احمد،ساجد علی ،عامر خان ،روبن گھوش ،امیلیا صادق، شاہین بی بی، چوکیداران کالج ہذامحمدمظہر، رانا محمد عثمان ، کیول کشور، راناحاجی ارشادکے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین 103ون ایل کے سینئرکلرک عاشق پرویزمسیح بھی موجودتھے۔

women’s degree colleges in rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close