fbpx

ورلڈ کینسر ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان کے زیراہتمام ورلڈ کینسر ڈے کی مناسبت سے ایک آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحیم یار خان ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا،اور شیخ زید ہسپتال کے شعبہ کینسرکے ڈاکٹر ساجد غفور نے کہا کہ بہت سی بیماریاں خطرناک سمجھی جاتی ہیں لیکن کینسر ایک ایسی بیماری  ہے جس کا نام  سنتے ہی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے اور پائوں سے زمین نکل جاتی ہے ۔ورلڈ کینسر ڈے ہر سال  4 فروری کو منایا جاتا ہے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ کینسر ہے سال 2018ء میں 96 لاکھ لوگ کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں سالانہ 15لاکھ افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں جو ایک تشویشناک بات ہے لہذا روزہ مرہ زندگی میں محتاط رویوں کی ضرورت ہے ۔ایک تہائی کینسر کی اقسام ایسی ہیں جن سے بچاؤ ممکن ہے کینسر دنیا میں ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ہر سال لاکھوں لوگوں کی زندگیاں  بچاؤ, جلد تشخیص اور علاج کی حکمت عملی اپنا کر بچائی جا سکتی ہیںکینسر سے نمٹنے کیلئے حکم بچاؤ جلد تشخیص علاج معاشرے کے ہر فرد کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ خود کو اپنے پیاروں کو اور دنیا میں بسنے والے دیگر انسانوں کو کینسر سے ہونے والی اموات سے بچا سکتا ہے آج خود سے عہد کا دن ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کینسر سے بچاؤ,جلد تشخیص اور علاج کیلئے اپنا کردار ادا کرے گامیں کرسکتا ہوں آپ کرسکتے ہیں اور انشاء اللہ ہم سب ملکر کینسر کیوجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرکے رہیں گے سیمینار اور آگاہی واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی, کینسر ڈیپارٹمنٹ شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان کے سربراہ ڈاکٹر ساجد غفور ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن خان, ڈاکٹر غضنفر شفیق, ڈپٹی ڈی ایچ او ہیڈکوارٹر ڈاکٹر اسامہ منیر پنسوتہ ، فوکل پرسن یوسف سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »