رحیم یارخان میں پولیوسے آگاہی کے لیےریلی اور تقریب کا اہتمام

سکولوں کے ٹیچرزاورسربراہان کواعلیٰ کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے

رحیم یارخان ورلڈپولیوڈے کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام پولیوسے آگاہی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی اورسٹی پارک میں تقریب کااہتمام کیاگیا،
جس کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری جاویداقبال، ایم پی اے چوہدری آصف مجیدتھے جبکہ اے ڈی سی آرڈاکٹرجہانزیب حسین لابر، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا، ڈی ایچ اوزڈاکٹرحسن خان، ڈاکٹرغضنفرشفیق، ڈاکٹرمحمدامجدیاسین جام، ڈاکٹرصالح احمد،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹراسامہ منیرپنسوتہ، ڈاکٹرغلام محمدچانڈیہ، ڈاکٹرشہزاداسلم، ڈاکٹرنجیب عالم، ممبرچیمبرآف کامرس چوہدری افتخارشاہد، سیکرٹری محمدعثمان، پی ٹی آئی کے ڈویژنل رہنماءسردارحسن نوازخان نیازی ایڈووکٹ تقریب میں موجودتھے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک سے پولیوکے خاتمہ کے لیے سنجیدہ ہیں، آنے والے سالوںمیںپاکستان پولیوفری ملکوں میں شامل ہوگا،
انہوں نے کہاکہ والدین اپنے پانچ سال کے کم عمربچوںکوپولیوکے قطرے ضرور پلائیں انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرزاورلیڈی ہیلتھ سپروائزرزکوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ وہ اس موذی مرض کے خاتمہ کے لیے دن رات کوشاں ہے،
ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ دنیااس وقت بہت ترقی کرچکی ہے جبکہ ہم بنیادی مسائل اوربیماریوںمیں الجھے ہوئے ہیں ان سب سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنے ماحول کوصاف ستھرارکھناہوگا،
انہوں نے کہاکہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تواس وقت مسائل ہی مسائل تھے موجودہ حکومت نے اپنی کوششوںسے ان مسائل پربہت حدتک قابوپالیاہے،
واٹرسپلائی، سیوریج، ٹریٹمنٹ پلانٹ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ہم نمائشی کاموںپریقین نہیںرکھتے بلکہ خدمت کی سیاست کرتے ہیں انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای اوڈاکٹرسخاوت علی رندھاوااوران کی ٹیم کوبھرپورالفاظ میںخراج تحسین پیش کیااورمزیدبہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا،
ڈاکٹرجہانزیب حسین لابرنے کہاکہ پولیوکے خاتمہ کے لیے ہم آخری حدتک جائیں گے اورملک کوپولیوفری بنائیںگے،
انہوں نے کہاکہ حکومت اکیلی کچھ نہیں کرسکتی اس کے لیے والدین کاخصوصی تعاون درکارہے کہ وہ اپنے بچوںکوپولیوکے قطرے ضرورپلائیں، سی ای اوڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا اورڈی ایچ اوپریونٹوڈاکٹرامجدیاسین جام نے کہاکہ اس وقت ملک میں 76پولیوکے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع رحیم یارخان2015ءکے بعدسے لے کراب تک پولیوفری ہے اس میں ساراکریڈٹ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کوجاتاہے جواس موذی مرض کے خاتمہ کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں،
اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈاکٹرصالح احمد، ڈاکٹراسامہ منیرپنسوتہ، ڈاکٹرغلام محمدچانڈیہ، ڈاکٹرشہزاد، ڈاکٹرفہدافتخاراورمختلف سکولوں کے ٹیچرزاورسربراہان کواعلیٰ کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے اس موقع پرروٹری (روہی) کے ممتازبیگ، میڈم سمیراحفیظ، جان محمدوارثی ودیگرموجودتھے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »