پاکستان کی کپاس اوراس کی مصنوعات کوسخت مسابقت کاسامنا

رحیم یارخان :عالمی سطح پر پاکستان کی کپاس اوراس کی مصنوعات کوسخت مسابقت کاسامنا ہے۔مارکیٹ میں عمدہ اور معیاری اشیاء کی عام مقبولیت کے باعث عالمی تجارتی تبدیلیاں ناگزیرہوچکی ہیں۔آرٹسٹک میلنیرز اور WWF پاکستان کے اشتراک سے کپاس کی معیاری اورآلودگی سے پاک حصول کیلئے ایک منصوبہ چلایاجارہاہے

جس میں کپاس کے کاشتکاروں،چنائی کرنے والی خواتین اور جننگ فیکٹریوں کومعیاری کپاس کے حوالے سے تربیت ورہنمائی مہیاکی جارہی ہے۔ منصوبے کے تحت چنائی کرنے والی خواتین کو نہ صرف تربیت بلکہ صاف ستھری چنائی کو یقینی بنانے کیلئے سوتی کپڑے سے بنی ہوئی جھولیاں اور پلیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

آرٹسٹک میلنیرزپاکستان کا شہرت یافتہ اوربڑاٹیکسٹائل گروپ ہے اور پاکستان میں معیاری کپاس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔آرٹسٹک میلنیرز کامقصد ہے کہ عالمی منڈی میں ”ملینرکاٹن“کے نام سے معیاری کاٹن کا پاکستانی برانڈ متعارف کریا جائے گا تاکہ پاکستان کانام روشن ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »