حکومت عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے,یاسمین راشد

Yasmeen Rashid

رحیم یارخان:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ حکومت عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے‘ شعبہ صحت میں جدت لائی جارہی ہے‘ ہسپتالوں میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق کی رہائشگاہ پراپنے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے میں وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق ودیگرسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کی نمائندگی کاحق اداکرتے ہوئے صحت وتعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لیے عملی کام شروع کررکھے ہیں‘

پنجاب کوصحت کے میدان میں بہترصوبہ بنائیں گے‘ ممبران اسمبلی اپنے حلقوں میں صحت کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات بارے آگاہ کریں تاکہ انہیں فوری بنیادوں پرحل کیاجائے‘

قبل ازیں چوہدری نعیم شفیق نے ڈاکٹریاسمین راشدکوسیاسی صورتحال اورعوامی مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیااس موقع پر چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘چوہدری فہیم شفیق‘ چوہدری وسیم شفیق‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ شمیل مرزا‘ اقبال حسن چوہدری‘ میاں خرم منیر‘ مون چوہان‘ سنی چوہان سمیت دیگرکارکنان بھی موجودتھے۔

Punjab Health Minister Yasmeen Rashid#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »