fbpx

محکمہ صحت کے افسران میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،ینگ ڈاکٹرز

yda protest hospital Privatization

رحیم یار خان : رحیم یار خان شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں پرنسپل آفس سے مین گیٹ تک ریلی نکالی قبل ازیں انہوں نے پرنسپل اور ایم ایس کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی وائی ڈی اے کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر شبیر وڑائچ, چیئرمین ڈاکٹر امجد, ڈاکٹر آصف, ڈاکٹر زنیر اعظم, ڈاکٹر عاطف چانڈیہ, ڈاکٹر اجلال, ڈاکٹر اصفر سومرو, ڈاکٹر نعمان رشید,ڈاکٹر علینہ, ڈاکٹر ماریہ رزاق, ودیگرز کا کہنا تھا کہ حکومت اور محکمہ صحت ڈاکٹرز کے مستقبل اور مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز محکمہ صحت کے افسران اپنی من مانیاں کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ہسپتالوں میں سہولیات فقدان اور ادویات کی کمی کے باعث أئے روز مریض موت کے منہ میں جا رہے ہیں بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے MSاورMD کی ڈگریوں کو ڈی ویلیو کر رہی ہے CPSP نے تجربہ کے ساتھ میرٹ پر آنے والے ڈاکٹرز کی ڈگریوں کو ٹکے ٹوکری کروا دیا ہے 60 کے لگ بھگ ڈاکٹرز 5/7 سالوں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ایمرجنسی وارڈ سمیت آپریشن تھیٹر, ICU, اور وارڈز میں مانیٹرز, وینٹیلیٹرز, کی کمی سہولیات کا فقدان, ادویات کی قلت, سٹی سکین مشین کی خرابی سے مریضوں اور ڈاکٹرز کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے 1950 میں قائم شیخ زید ہسپتال کی پرانی عمارت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے متعدد مرتبہ مختلف وارڈز میں خستہ حال چھتیں گرنے سے حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر حکومت پنجاب کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور محکمہ صحت نے وائی ڈے اے سے کیا ہوا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا

yda protest hospital Privatization

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »