سیاسی اثرو رسوخ کی بنا ڈاکٹرز کا استحصال ہر گز قابل قبول نہیں

رحیم یار خان :شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن و  گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مشترکہ  پریس کانفرنس شیخ زاید ہسپتال میں سیاسی مداخلت اور سیاسی اثرو رسوخ کی بنا ڈاکٹرز کا استحصال ہر گز قابل قبول نہیں ،ڈاکٹر امجد علی چیئر مین گرینڈ ہیلتھ الائنس،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی ہیڈ آف شعبہ امراض چشم ، ڈاکٹر شبیر وڑائچ ، ڈاکٹر انعام الرحمن  ۔ڈاکٹر عاطف نوازچانڈیہ ۔

شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس و ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان خدمت کا ادارہ ھے اس میں بے جا سیاسی مداخلت و سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال سے کسی بھی ڈاکٹر یا دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا استحصال ہر گز قابل قبول نہیں ، ڈاکٹروں کو ٹارگٹڈ کرتے ہوئے ٹرمینیٹ کر دیا جاتا ھے ۔

جب سے وفاقی حکومت تبدیل ہوئی ھے اور پنجاب میں نگران حکومت آئی ھے تب سے  ڈاکٹرز کو نشانہ پر لے لیا گیا ھے  ڈاکٹرز کے پلاٹس پر ناجائز قبضے کئے جا رھے ہیں یہی نہیں بلکہ ۔ڈاکٹرز کے خلاف محض مفروضوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق جیسے  الزامات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر و ان کے ماتحت افسران کا  قبضہ مافیا کو  کھلی چھوٹ دینا اور ان کی  سپورٹ کرنا قانون کے ساتھ کھلا مذاق ہے ڈاکٹرز کے پلاٹس پر غیر قانونی طور پر قبضے کے جا رھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

موجودہ حکومت کی جانب سے سیاسی اثر رسوخ کا بے جا استمعال کرتے ہوئے  لاء اینڈ آرڈر کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں

اس موقع پر دوران پریس کانفرنس سابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عاطف نواز چانڈیہ نے کہا کہ کیا یہ مناسب ھے کہ ایک ڈاکٹر جس کا نام ڈاکٹر غلام محمد  جو کہ گزشتہ 8سال سے پکالاڑاں میں شہریوں کی خدمت پر مممور ہیں کو سیاسی جماعت سے تعلق کے شکوک کی بنا پر  ان کی بات سنے بغیر مؤقف لئے بغیر انکوائری کئے بغیر ٹرمینیٹ کر دیا گیا کیا

ان کو اظہار رائے کا حق نہیں ڈاکٹر غلام محمد کو ٹرمینیٹ کئے جانے کی  ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور سیکرٹری  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ لاہور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کی از سر نو تحقیقات کرائی جائیں اور میرٹ پر ڈاکٹر غلام محمد کی تعیناتی کو بحال کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو شیخ زاید ہسپتال میں تمام تنظیموں پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس(GDA) و ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (yda)   ،ینگ نرسنگ  ایسوسی ایشن( yna)  شیخ زاید ہسپتال میں  آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ ۔آپریشن تھیٹر اور دیگر سروسز کو  معطل کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھیں گے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button