رحیم یارخان

یوم دفاع کے سلسلہ میں ورکرز ویلفیئر سکول میں تقریب

رحیم یارخان یوم دفاع کے سلسلہ میں ورکرز ویلفیئر سکول گرلز رحیم یار خان میں شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کرنل(ریٹائرڈ) عبدالجبار عباسی نے اپنی زندگی کے تجربات بیان کیئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور طالبات کی بہترین کارکردگی پر اساتذہ، ایڈمن سٹاف اور پرنسپل عشرت جہاں، وائس پرنسپل حمیرااقبال کو مبارکباد پیش کی۔
مہمان خصوصی نے کہاکہ ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج نے ملک میں امن امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اوراپناکل ملک پرقربان کردیاشہداء کوسلام پیش کرتے ہیں‘
پرنسپل عشرت جہاں نے کہاکہ ستمبر1965ء کی طرح آج بھی قوم کواسی جذبے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیرکے عوام کوبھارتی مظالم سے بچایاجاسکے‘  اس موقع پر سکول ہذا کی طالبات نے اپنی تقاریر کے ذریعے سامعین میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیاآخر میں مس تنویر شہزادی، شازیہ اسمعیل، مس خدیجہ بانو،بشارت محمود،محمد عابد،اللہ ڈیوایا، فرزانہ اختر،شاہدہ اسلم، بشارت محموداور دیگر سٹاف نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور سامعین کو یوم دفاع کی اہمیت بیان کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button