جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اختیارات کی مکمل بحالی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی،ظفر اقبال وڑائچ

رحیم یارخان🙁پریس کلب)جنوبی پنجاب کاسیکرٹریٹ کانوٹیفکیشن دوبارہ جاری کردیاگیاہے جس میں تمام سیکرٹریزملتان میں موجودہوں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اختیارات کی مکمل بحالی کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جس کے کنوینئرصوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ہوں گے،

ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدروسابق وفاقی وزیرمملکت برائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ،ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدسلیم، تحصیل صدرسردارحسن نوازخان نیازی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی منسوخی کانوٹیفکیشن ایک ٹیکنیکل غلطی کے باعث جاری ہواتھا

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اوروزراء کی طرف سے فوری طورپرنوٹیفکیشن کامعاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں لایاگیا

جس پرانہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوخصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس نوٹیفکیشن کومنسوخ کرکے فوری طورپرجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بحال کرکے نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کیاجائے،

چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاکہ ہماری حکومت نے الیکشن مہم کے دوران جنوبی پنجاب کی عوام سے یہ وعدہ کیاتھاکہ وہ حکومت قائم ہونے کے بعدجنوبی پنجاب کوالگ سیکرٹریٹ کادرجہ دیں گے

اس لیے میں وزیراعظم پاکستان کے اس وژن کوسلام پیش کرتاہوں جس میں انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے وعدے کوپوراکیا،

انہوں نے کہاکہ لاہورجانے کے لیے جنوبی پنجاب کی عوام کومالی اورسفری مشکلات کاسامناکرناپڑتاتھااورملتان انٹرچینج کے قریب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاقیام عمل میں لایاگیاجس سے نہ صرف عوام کومالی فائدہ ہواان کی مشکلات بھی کم ہوئیں،

انہوں نے کہاکہ اگلے چنددنوں میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداررحیم یارخان کے دورہ پرآرہے ہیں جس میں ہم ممبران اسمبلی کے مشاورت سے ضلع رحیم یارخان کے لیے میگاترقیاتی پیکج کے لیے اپیل کریں گے

خاص طورپرشہری علاقوں میں سیوریج اورسڑکوں کے مسائل بہت اہم ہیں اس طرح دیہی علاقوں میں بھی جومشکلات ہیں اس کے لیے ہم ان سے فنڈزکامطالبہ کریں گے،

اس موقع پرسٹی کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شمیل مرزا، مختاراحمدگجر، ضلعی صدروومن ونگ صائمہ طارق، محمدریاض جٹ، چوہدری حسان علی ودیگرموجودتھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button