fbpx

سیاسی جماعتوں نے لوٹ مار کرکے ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکرکے رکھ دیا

رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کے حالات بہتری کی جانب رواں دواں ہیں‘
معاشی مضبوطی سے ہی ملک میں تعمیروترقی کاسفرممکن ہوسکاہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام کوحقوق کی فراہمی دہلیزپرمیسرآئے گی‘ سالہاسال سے اقتدارپربراجمان رہنے والی سیاسی جماعتوں نے لوٹ مار کرکے ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکرکے رکھ دیا‘
وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اپنی سمت گامزن ہوناشروع ہواہے جوحقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی اورملکی تعمیروترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
ضلعی صدرچوہدری ظفراقبال وڑائچ کی رہائشگاہ پرممبر قومی اسمبلی مخدوم مبین عالم‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق‘ ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدسلیم‘ چوہدری حسنین ظفروڑائچ ودیگرکے ہمراہ میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرابھری ہے اورانشاء اللہ پارٹی کی مضبوطی اوراسے مزیدفعال کرنے میں مل جل کراپناعملی کرداراداکریں گے‘ مخدوم مبین عالم نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے اورانشاء اللہ ضلع کوپی ٹی آئی کاگڑھ بنائیں گے‘
چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ پنجاب کومثالی صوبہ بنانے کے لیے شب وروزعملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورعوام کوریلیف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے‘
چوہدری ظفراقبال وڑائچ اورراجہ محمدسلیم نے کہاکہ پارٹی نے ان پرجس اعتماد کااظہار کیاانشاء اللہ اس پرپورااترتے ہوئے تمام پارٹی کارکنان کوایک پلیٹ فارم پرمتحد کرکے ضلع کوپی ٹی آئی کاقلعہ بنادیں گے‘ اس موقع پرپارٹی کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی‘ قبل ازیں ممبران اسمبلی نے ضلعی صدرچوہدری ظفراقبال وڑائچ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدسلیم اوران کی کابینہ کومبارکباددی اوراپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close