ظاہر پیر

(ٹاون کمیٹی) ظاہر پیر

ظاہر پیر کا قصبہ خان پور تحصیل میں واقع ہے اور یہ نیشنل ہائی وے پر بھی واقع ہے۔ یہ قصبہ تقریباً اڑھائی صدی قبل آباد ہوا تھا۔ اس قصبہ کو یہاں کے ایک بزرگ پیر ظاہر شاہ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ جن کا مزار اسی قصبہ کے وسط میں ہے۔ یہاں سے ریلوے لائن اکھاڑ کر ریلوے اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔ گزیٹیئر بہاولپور 1904ءمیں اس قصبہ کا تذکرہ موجود ہے۔ 1981ءکی مردم شماری کے بعد اسے ٹاون کمیٹی کا درجہ حاصل ہے۔ لہٰذا بحیثیت ٹاون کمیٹی اس کی پہلی مردم شماری 1998ءمیں ہوئی ہے۔ جس کے مطابق اس کی آبادی 29,557 افراد پر مشتمل ہے۔ جن میں 15,325 مرد اور 14,232خواتین ہیں۔ظاہر پیر مےں 2008 ءمےں کل آبادی 36946 کا اندازہ ہے ۔

Show More
Back to top button
Translate »
Close
Close