رحیم یارخان پولیس کے تشدد سے خان پور کا نوجوان جاں بحق,لاش ویرانے میں پھینک کر فرار

رحیم یارخان : تھانہ سرائے سدھو خانیوال پولیس کے تشدد سے خان پور کا نوجوان جاں بحق‘ لاش پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو اہل علاقہ نے گھیر کر قابو کر لیا۔

 واقعہ تھانہ صدر خان پور کی حدود موضع ڈھنڈ گاگڑی میں پیش آیا جہاں سے مشتاق احمد نامی ملزم کو تھانہ سرائے سدھو خانیوال پولیس نے گرفتار کیا‘

ورثاء کے مطابق پولیس نے مشتاق کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا‘ پولیس اہلکار مشتاق کی لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہونے لگے تو اہل علاقہ نے انہیں قابو کر لیا‘ خانیوال پولیس کے مطابق مشتاق کے پاس ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ایک سم چل رہی تھی جس کے باعث اسے گرفتار کیا گیا تھا‘

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی فرخ جاوید اور ایس ایچ او صدر اسد اللہ مستوئی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور خانیوال پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا‘ ڈی ایس پی فرخ جاوید نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ کی شفاف انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »