fbpx

ظاہر پیر پولیس کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ

zahirpir sho saif ullah khan rahim yar khan news

ظاہر پیر : ایس ایچ او ظاہر پیر سیف اللہ خان کورائی کی رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں سکیورٹی کے حوالے سے ظاہر پیر کی تمام مساجد کے منتظمین سے تھانہ ظاہر پیر میں میٹنگ کی , میٹنگ میں ظاہر پیر کی مختلف مساجد کے منتظمین حافظ محمد نازک, قاری سمعیع اللہ, اسد مدنی, حافظ عبدالرحمن, مولانا زاہد نعمانی, حافظ بخت علی, قاری عبدالستار, قاری محمد شوکت, قاری اشتیاق احمد, خرم شہزاد , فیض رسول, حافظ عبدالحمید ودیگر نے شرکت کی, میٹنگ میں ایس ایچ او ظاہر پیر نے مساجد کے منتظمین کو ہدائت کی کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے نماز کے اوقات میں تمام نمازیوں کی تلاشی لی جائے گی اور اس مقصد کے لئے پولیس ملازمین کے ساتھ مساجد کے منتظمین رضاء کار بھی مہیا کریں گے جو پولیس ملازمین کے ساتھ مل کع تلاشی لے سکیں گے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے تمام مساجد سے 3 سو گز کے فاصلے پر پارکنگ قائم کی جائیں گی اور کسی بھی گاڑی کو مسجد میں داخلے پہ پابندی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ تمام مساجد میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ جن علماء پر سرکاری طور پر پابندی عائد ہے وہ انہیں تقریر کی اجازت نہیں ہوگی, نمازی مشکوک افراد کر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع مقامی پولیس کو دیں, ایسی تقاریر سے اجتناب کریں جس سے کسی بھی شخص کی دل آزاری ہو انہوں نے مزیر کہا کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے تاکہ تمام مسلمان پرسکون انداز میں عبادات کر سکیں –

zahirpir sho saif ullah khan rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close