fbpx

رحیم یارخان میں لڑکی بلیک میلر کے ہتھے چڑھ گئی ،ظاہر پیر پولیس بے بس

رحیم یارخان :خان پور تصاویر اور موویز کے ذریعے بلیک میل کر کے اوباش کی نوجوان لڑکی سے متعدد بار زیادتی ،

موضع ججہ عباسیاں بستی کمالہ کی رہائشی اقبال بی بی زوجہ حضور بخش نے میڈیا کو بتایا کہ موضع کوٹلہ مدھو کے رہائشی اللہ بخش ولد عبدالغفار دشتی نے اس کے گھر سے موبائل فون کا میموری کارڈ چوری کیا

جس میں جواں سالہ بیٹی حمیرا بی بی کی تصاویر تھیں بعد ازاں انہیں تصاویر کی بنا پر بیٹی حمیرا بی بی کو بلیک میل کیا کہ تمھاری تصاویر ایڈٹ کر کے برہنہ حالت میں سوشل میڈیا پر وائرل کردوں گا

اسی بنا پر مختلف اوقات میں حمیرا بی بی کو زنا ءبالجبرکرتا رہا اور بعد ازاں کال کر کے دھمکیاں بھی دیتا رہا کہ اگر تم نے کسی کو یہ واقعہ بتلایا تو تمھارے چہرے پر تیزاب ڈال دوں گا

درخواست دہندہ اقبال بی بی نے بتایا کہ ہم نے واقعہ کی بابت تھانہ ظاہر پیر میں تحریری درخواست دی مگر پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا

اس لیے ہم اندراج مقدمہ اور حصول انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور ، ڈی پی اور حیم یار خان سے مطالبہ کیا

کہ بلیک میلر شخص اللہ بخش دشتی کے خلاف فوری کاروائی کر کے اسے گرفتار کیا جائے کیونکہ ملزم عادی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتا ہے

جو کئی گھروں کی زندگیاں پہلے ہی برباد کر چکا ہے خاتون نے بتایا کہ ملزم نے اسی قسم کے واقعات کر کے ایک اور نوجوان لڑکی کی باقاعدہ برہنہ اور بندھی ہوئی ویڈیو بھی بنا رکھی ہے جو گرفتاری کے وقت اس کے موبائل سے برآمد کی جا سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »