تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کا بنیادی مراعات کی بحالی کا اعلان کرے

رحیم یارخان: پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے بنیادی مراعات کی بحالی کا اعلان کرے‘ ملازمین انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنا گذربسر کررہے ہیں لیکن حکومت بنیادی مراعات اور جائز حقوق دینے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن وآل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس کے ضلعی صدر محبو ب خان‘ اپیکا محکمہ تعلیم یونٹ کے جنرل سیکرٹری حسن محمود رندھاوا‘ چیئرمین چوہدری محمدامین ودیگر مقررین نے مطالبات کے حق میں جاری علامتی قلم چھوڑ ہڑتال کے دوسرے روز احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دفتری اور تعلیمی نظام مکمل طور پر بند کر دیں گے اور اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ اپیکا‘ اگیگا اورٹیچرالائنس کی تمام تنظیمیں متحد اور مرکزی وصوبائی قیادت کے شانہ بشانہ متحد ہیں اوراپنی قیادت کے ایک اشارے پر سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف دیگر شعبوں کی طرح ملازمین کے مسائل پر بھی توجہ دیں اور لیوان کیش منٹ‘ رولز 17A‘ پنشن ترامیم‘ 30فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس‘ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیاجائے تاکہ ملازمین سکھ کاسانس لیں اوراپنے اپنے اداروں کی بہتری کیلئے تندہی سے فرائض سرانجام دے سکیں۔

اک نظر

Back to top button