پنجاب بیت المال کمیٹی رحیم یارخان مستحق افراد کی مالی امداد جاری رکھے گی

رحیم یارخان: پنجاب بیت المال کمیٹی کے ضلعی چیئرمین رانا محمد عبداللہ نے کہا ہے کہ پنجاب بیت المال کمیٹی رحیم یارخان مستحق ضرورت مند افراد کی میرٹ پر مالی امداد جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ سوشل ویلفیئر کے کمیٹی روم میں پنجاب بیت المال کمیٹی رحیم یارخان کے چھٹے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفیئر ائنڈ بیت المال رحیم یارخان رانا سجاد احمد نے سر انجام دیئے۔ اجلاس میں اراکین بیت المال کمیٹی نے گزشتہ کارروائی اجلاس کی توثیق کی اور دفتر میں موصولہ زیرالتواء درخواستوں کی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منسوخی و منظوری دی گئی اور حکام بالا کی طرف سے دفتر میں موصول شدہ درخواستوں کا جائزہ لے کر منظوری دی گئی۔

ممبران کمیٹی نے باہمی اتفاق رائے سے مالی امداد 6ہزار روپے‘ جہیز فنڈ 20ہزار روپے‘ تعلیمی وظیفہ 6ماہ تک اور علاج معالجہ کی درخواستوں کی منظوری دی گئی اور موصولہ چھٹی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پنجاب بیت المال کونسل لاہور کی ہدایات کے مطابق سلائی مشینوں اور وہیل چیئرز کے لئے متعلقہ این جی اوز سے خرید کرنے کے لئے کمیٹی نے باہمی اتفاق سے منظوری دی۔

اجلاس میں بیت المال کمیٹی کے وائس چیئرمین چودھری محمد نعمان صغیر و دیگر ممبران جام محمد امین غوث‘ شاہد محمود گل‘ محمد اشرف‘ میاں سرفراز احمد‘ میاں عامر حسین‘ غلام معین الدین‘ عبدالوحید‘ سید فیض احمد گیلانی‘ شاہینہ ایوب‘ نوشین طارق اور اکاؤنٹنٹ ضلعی بیت المال کمیٹی عمران ارشد نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button